ممبران کی بورڈ
مولانا محمود حسن حسنی ندوی
سید محمود حسن حسنی ندوی لکھنؤ میں ۲۸؍ جمادی الاولی ۱۳۹۱ھ مطابق ۲۲؍جولائی ۱۹۷۱ء کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ندوۃ العلماء کے ایک مکتب میں حاصل کی، ابتدائی عربی درجات کی تعلیم مدرسہ ضیاء العلوم، رائے بریلی میں حاصل کرنے کے بعد ثانویہ اور عالمیت کی تکمیل دار العلوم، ندوۃ العلماء سے کی۔ حدیث شریف کا دو سالہ کورس ۱۴۱۲ھ ؍ ۱۹۹۲ء میں کیااور پھر المعہد العالی للدعوۃ و الفکر الاسلامی کا ایک سالہ کورس کرکے مدرسہ ضیاء العلوم سے تدریس کا آغاز کیااور دارِ عرفات، رائے بریلی میں تصنیف و تحقیق سے وابستگی اختیار کی۔ ۲۰۰۱ء سے معاون ایڈیٹر کے طور پر پھر کچھ عرصہ بعد نائب مدیر کے طور پرتعمیرِ حیات سے وابستہ ہیں۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں تاریخِ اصلاح و تربیت اور کئی دینی، علمی، دعوتی اور اصلاحی شخصیات کے تذکرے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ماہنامہ ‘‘رضوان’’ لکھنؤ کے معاون مدیر اور دارِ عرفات، رائے بریلی کے ترجمان ’’پیامِ عرفات‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن ہیں۔