ممبران کی بورڈ

محمد اصطفاءالحسن کاندھلوی ندوی

موصوف ۱۸؍اپریل ۱۹۷۵ء کو پیداہوئے، علی گڑھ ، دہلی اور کاندھلہ میں تربیت پائی اور حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کی۔ نظام الدین ، دہلی میں فارسی اور عربی درجات کی تعلیم کے بعدموقوف علیہ کا سال مدرسہ اسلامیہ، علی گڑھ میں گذارا۔ اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء میں داخلہ لیا اور عالمیت مکمل کرکے مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ سے شعبۂ عربی میں ایم اے کیا۔ پھر کچھ عرصہ سعودی عرب میں تدریسی مشغولیت اختیار کرنے کے بعد ۲۰۰۵ء سے ندوۃ العلماء سے منسلک ہوئے؛ دو سال عربی پندرہ روزہ رسالہ ‘‘الرائد’’ سے وابستگی کے بعدتدریسی خدمت پر مامور ہوئے۔ ۲۰۱۶ء میں تعمیرِ حیات کی مجلسِ مشاورت کے رکن نامزد کئے جانے کے ساتھ ساتھ تحریکِ پیامِ انسانیت کے علاقائی مسؤول بھی بنائے گئے۔اور اپریل ۲۰۱۸ء میں رسالہ کے معاون مدیر ہوئے۔


محمد جاوید اختر ندوی

محمد جاویداخترندوی بن محفوظ الرحمن کی پیدائش ۱۵؍جنوری ۱۹۸۵ء کو ضلع ارریہ بہارمیں ہوئی،ابتدائی تعلیم اپنے وطن پلاسی کے مدرسہ فیض العلوم رحمانی جھوا میں حاصل کی،اس کے بعد عربی درجات کے لیے دوسال دارالعلوم بہادرگنج ، پھر دوسال مدرسہ ضیاء الاسلام بوجگاؤں اور تین سال جامعہ خلفائے راشدین پورنیہ میں عالیہ اولیٰ شریعہ تک کی تعلیم کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ آئے،یہاں سے ۲۰۰۳ء میں عا لمیت،۲۰۰۵ء میں فضیلت(تخصص فی الفقہ) اور ۲۰۰۶ء میں تدریب افتاء و قضاء کی تعلیم مکمل کی،۲۰۰۷ء میں شعبۂ تدریب علمی(معاون مدرس)میں رہے،اور ۷؍ اکتوبر ۲۰۰۸ء کو بحیثیت مدرس دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤہی میں تقرری ہوئی۔۔


رسالہ’تعمیرحیات‘ سے قلمی طور پر زمانۂ طالب علمی ہی سے وابستگی رہی،تدریسی خدمت کی ابتداء کے ساتھ ’تعمیرحیات‘ کی ترتیب میں مدیر مسؤل مولانا شمس الحق ندوی کی معاونت کرتے رہے اور ۱پریل ۲۰۱۸ء میں اس کے معاون مدیر نامزد کیے گئے۔